خانیوال۔ 24 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے سٹی ڈسپنسری میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ضلع بھر میں قومی انسداد پولیو مہم26 تا30مئی تک جاری رہےگی۔افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ہادی حسین،ڈی ایچ او ڈاکٹر غنضفر عباس،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاطمہ نور اور فوکل پرسن عامر خان ودیگر شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے الرٹ ہیں،انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں 6لاکھ 14ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کےقطرے پلائےجائینگے،0257ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر جاکر حفاظتی قطرے پلائیں گی.ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ تمام شہری انسداد پولیو کیلئے اپنی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں اداکریں،
بس سٹینڈز،پلازوں،مین بازاروں سمیت پبلک مقامات پر پولیو ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں،اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکےحفاظتی قطرے بہت ضروری ہیں۔والدین پانچ سال سے کم عمر اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں،ہمارا کوئی بچہ پولیو کےحفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600998