28.2 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری سے دارالحکومت کی سڑکیں سفید ہوگئیں۔

جڑواں شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، طوفانی ہوا چلنے سے قائداعظم یونیورسٹی میں کینٹین کی عارضی چھت گر گئی، کینٹین کی عارضی چھت ٹین کی چادروں سے بنائی گئی تھی، ٹین کی عارضی چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک، مری گلیات،کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے، شہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں

- Advertisement -

۔اس کے علاوہ سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے پریشان عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ادھر بارش کے باعث دریائے سوات اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم، ژالہ باری کے باعث آڑو کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے مقامی کاشتکار تشویش میں مبتلا ہیں۔اس کے علاوہ رستم اور گردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ضلع دیرلوئر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور زالہ باری ہوئی، بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا، تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں