27.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ قابل ستائش اور...

ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ قابل ستائش اور ملکی مفاد میں ہے، سیف الرحمان

- Advertisement -

لاہور۔25مئی (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کسی دبا میں آئے بغیر تمام ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ درست سمت میں اہم قدم اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے، شفافیت، جوابدہی اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ عمل قابل ستائش ہے کہ ان لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جو طویل عرصے سے اپنی مالی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کر رہے ہیں اور یہ معاشی انصاف کی جانب ایک انتہائی ضروری قدم ہے۔ سیف الرحمان نے کہا کہ اس اقدام سے ٹیکس سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے اس پورے عمل میں قوانین کے منصفانہ نفاذ اور ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں