27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب بھرمیں 1186ٹریفک حادثات، 14افراد جاں بحق ،1372زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

پنجاب بھرمیں 1186ٹریفک حادثات، 14افراد جاں بحق ،1372زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

- Advertisement -

لاہور۔25مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1186ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور1372زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1186ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 560افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ812معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 784ڈرائیورز،52کم عمرڈرائیورز، 493مسافراور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ان 238ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 81حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد 78حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں