سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

ریاض۔26مئی (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اولوف سکوگ نے ملاقات کی ہے ۔ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اہم سیاسی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یورپی یونین میں سعودی سفیر …

ریاض۔26مئی (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اولوف سکوگ نے ملاقات کی ہے ۔ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اہم سیاسی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا الجدیع اور ریاض میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرنو بھی موجود تھے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔