38.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے تہران...

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے تہران کیلئے روانہ

- Advertisement -

استنبول۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے تہران کیلئے روانہ ہوگئے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر دفاع یشار گولر ،ڈپٹی گورنر استنبول الکر حق تان کجماز ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک،ترکیہ میں پاکستان کے سفیریوسف جنید، قونصل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترک عوام اوربالخصوص صدر ایردوان کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپورتعاون اورحمایت پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ایران کے دوران ان کی ایران کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں