31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم تکبیر،28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

یوم تکبیر،28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

- Advertisement -

کراچی۔ 26 مئی (اے پی پی):اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین غلام حسین سوہو کی ہدایت پر اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے 28مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے پیش نظر اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔پیر کو جاری اعلامیہ میں نئے شیڈول کے مطابق سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے ہونے والے پرچے اب بروز جمعہ 30مئی 2025 کو منعقد ہوں گے۔

28مئی کو صبح 9بجے سے 11بجے کے دوران ہونے والا بوٹنی پرچہ اول(نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کیلئے) 30مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا جبکہ 28مئی کو دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک ہونے والے انگلش (نارمل) پرچہ اول(نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کیلئے)، انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول(فیل طلبہ کیلئے) 30مئی کو سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601633

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں