26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد ڈویژن میں وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے مرحلہ...

فیصل آباد ڈویژن میں وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے مرحلہ کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن آغاز

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 27 مئی (اے پی پی):سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے مرحلہ کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس مرحلے میں لائیو سٹاک کارڈ رکھنے والے کسانوں کو30 فیصد رقم نقد نکلوانے کی سہولت بھی حاصل ہوگی جبکہ رجسٹرڈ ڈیلر سے ونڈا، سائلیج اور منرل مکسچر خریدنے کی بھی اجازت ہوگی۔اس پروگرام کے تحت پانچ سے20 مویشی رکھنے والے کسان حضرات کو ایک لاکھ35 ہزار روپے سے لے کر پانچ لاکھ40 ہزار روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے جن سے لائیو سٹاک فارمرز اپنے جانوروں کو فربہ کرنے کے لئے چھ ماہ کی مدت میں استعمال کے بعد ساتویں ماہ قرض کی واپسی مقرر کی گئی ہے جبکہ سود کی شرح صفر فیصد ہے۔

اہلیت کے لئے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہو،محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ 9211 سسٹم پر رجسٹرڈ ہو، قابل عمل شناختی کارڈ ہو، کسان مرد یا عورت کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال موبائل سم رکھتا ہو، الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو سے کلین کریڈٹ ہسٹری ہو اور نادرا اور نیکٹا سے شناختی کارڈ کی تصدیق ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم فیز ٹو میں شامل ہونے کے لئے اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے پی ایل سی سپیس اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر ایس ایم ایس بھیجیں۔ سکیم کی شفافیت کو ممکن بنانے کے لئے درخواست دہندگان کا انتخاب” پہلے آئیں، پہلے پائیں ” کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کسان اور اس کے جانوروں کی محکمہ اربن یونٹ کے ذریعے تصدیق بھی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے

- Advertisement -

ایسے لائیو سٹاک کارڈ ہولڈرز جو پہلے مرحلہ کی ادائیگی کر چکے ہیں ان کو دوسرے مرحلے کے لئے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا تاہم ان کو قرض کے حصول کے لئے ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ انقلابی اقدام کسانوں کی معاشی خود مختاری مویشیوں کی بہتر نگہداشت اور دیہی معیشت کی بحالی میں ایک اہم کردار ادا کرے گا،اس لئے مویشی پال حضرات کو حکومت کی اس سکیم سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں