27.7 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںحج فلائٹ آپریشن جاری، 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری...

حج فلائٹ آپریشن جاری، 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):حج فلائٹ آپریشن جاری ہے اب تک 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان سے حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عازمین حج کی مکہ آمد بھی 31 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے منی عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ امسال عازمین حج کی مشاعر میں آمد و رفت کے لیے مکتب کے ہمراہ جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے۔شدید موسم سے حفاظت کے لیے سعودی حکام نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں