33.8 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی کارروائی،جنسی زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،جنسی زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 29 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جنسی درندے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ پھلورہ پولیس نے 12 سالہ کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم لوڈر رکشہ پر سبزی فروخت کرتا تھا بچے کو اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ پھلورہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے 15 گھنٹے کی قلیل مدت کے اندر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے ۔

اس موقع پر ڈی پی سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب جنسی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602646

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں