33.2 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسیہ جہانگیر کی قیادت میں...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسیہ جہانگیر کی قیادت میں طلبہ وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

- Advertisement -

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق ایم پی اے آسیہ جہانگیر کی قیادت میں طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ طلبہ کی پہلی ترجیح حصول علم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں طلبہ کی شمولیت خوش آئند ہے، سیاسی شعور کی پختگی انہیں مستقبل میں اچھا لیڈر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کےلئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں