پشاور میں زیبرا کراسنگ پرنٹ کرنے کا کام جاری

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):پشاور شہر میں زیبرا کراسنگ پرنٹ کرنے کا کام جاری ہے۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ زیبرا کراسنگ کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے شہری پیدل روڈ کراس کرنے کے لئے زیبرا کراسنگ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سلامتی اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ زیبرا کراسنگز پر ڈرائیورز …

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):پشاور شہر میں زیبرا کراسنگ پرنٹ کرنے کا کام جاری ہے۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ زیبرا کراسنگ کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے شہری پیدل روڈ کراس کرنے کے لئے زیبرا کراسنگ کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سلامتی اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ زیبرا کراسنگز پر ڈرائیورز حضرات رفتار کم سے کم کریں اور پیدل چلنے والے حضرات کو راستہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، خود کو اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔

مزید خبریں