اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا و وزیرِ مملکت فہد ہارون نے برطانیہ کی پولیٹکل قونصلر زوئی ویئر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی ۔ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنرجین میریٹ نے تقریب کی میزبانی کی جو ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔ تقریب میں کابینہ کے اراکین، سفارتکاروں ، سینئر سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کی چیدہ …
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت فہد ہارون کی برطانیہ کی پولیٹکل قونصلر زوئی ویئر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا و وزیرِ مملکت فہد ہارون نے برطانیہ کی پولیٹکل قونصلر زوئی ویئر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی ۔ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنرجین میریٹ نے تقریب کی میزبانی کی جو ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔
تقریب میں کابینہ کے اراکین، سفارتکاروں ، سینئر سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کی چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد برطانیہ کی پولیٹکل قونصلر زوئی ویئر کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور پاک۔برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہنا تھا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا و وزیرِ مملکت فہد ہارون نے زوئی ویئرکی مخلصانہ وابستگی اور ان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ زوئی ویئر اصول پسند اور فرض شناس سفارتکار رہی ہیں۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی فہم و اعتماد کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی کوششیں موثر اور دیرپا رہی ہیں،ہم ان کی دوستی اور عزم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے زوئی ویئرکے سفارتی کیریئر کے اگلے مرحلے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو تمام مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مزید فروغ دیا جائے گا۔








