عید قربان، ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مویشی منڈیوں سے ویسٹ ٹھکانے لگا رہی ہیں،ترجمان

85

لاہور۔4جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں عید قربان کے موقع پر قائم کردہ6 مویشی منڈیوں میں صفائی انتظامات کو یقینی بنا نے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) عملہ متحرک ہے۔ ترجمان کے مطابق خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مویشی منڈیوں سے ویسٹ اٹھا کر ٹھکانے لگا رہی ہیں، منڈیوں کے داخلی وخارجی راستوں پر واٹر باذرز کی مدد سے پانی کا چھڑکا ئو کیا جا رہا ہے،لاہور میں قائم کردہ مویشی منڈیوں میں عوامی آگاہی کیلئے خصوصی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شاہ پور کانجراں، سگیاں، رائیونڈ، کاہنہ، پیراگون

اڈا رکھ چبیل بکر منڈیوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن تینوں شفٹوں میں جاری اورمویشی منڈیوں میں بہترین صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے 50 سے زائد ورکرز، 23 سے زائد مشینری صفائی انتظامات پر مامور ہے۔اسی طرح 11 آرم رولز، 6 پک اپس اور 6 لوڈرز رکشہ کی مدد سے گرین ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ،مویشی منڈیوں سے ویسٹ اٹھانے کے لیے30 ہینڈ کارٹز اور ویسٹ ٹھکانے لگانے کیلئے 35 کنٹینرز مویشی منڈیوں کے اطراف نصب کیے گئے ہیں جبکہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ماحول دوست ویسٹ بیگز بھی ایل ڈبلیو ایم سی کیمپس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن کے زیر اہتمام بیوپاریوں اور خریداروں کو صفائی سے متعلق آگاہی کے لیے منڈیوں میں صفائی آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین کا عید ِ قرباں صفائی انتظامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،بیوپاریوں سے بھی التماس ہے کہ جانوروں کا بچا ہوا چارا، گرین ویسٹ نصب کردہ کوڑا دان میں پھینکیں اورصفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔