وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیرصدارت چشمہ رائٹ بینک کینال کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کے حوالہ سے اجلاس

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور مضبوطی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیڈ جمہ کے قریب 14 اور 15 نمبر ڈسٹریبیوٹریز پر آنے والے رسائو کے مسئلہ پر غور کیا گیا، ساتھ ہی کینال کے کمزور اور غیر مضبوط کنارے جو مزید بگاڑ کا سبب …

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور مضبوطی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیڈ جمہ کے قریب 14 اور 15 نمبر ڈسٹریبیوٹریز پر آنے والے رسائو کے مسئلہ پر غور کیا گیا، ساتھ ہی کینال کے کمزور اور غیر مضبوط کنارے جو مزید بگاڑ کا سبب بن سکتے ہیں، بھی زیر بحث آئے۔

ہارون اختر خان نے اس مسئلہ کو سنگین قرار دیا اور کہا کہ کسان اور صنعتکار جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ کو فوری بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کو ترجیح دی ہے اور چشمہ رائٹ بینک کینال زرعی برادریوں کے لیے آبپاشی کے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارون اختر خان نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت دی کہ مزید نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر مرمت اور تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے۔موثر نگرانی اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ہارون اختر خان نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں واپڈا کے سکندر خان اور خیبر پختونخوا کے خوراک، زراعت، صنعت اور آبپاشی کے محکموں کے نمائندے شامل ہیں۔اس کمیٹی کو مرمت اور بحالی کے کام کی پیش رفت پر رپورٹ دینے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔