اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے آئیسکو صارفین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں تمام تر آپریشنل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق مرکزی کنٹرول روم میں سینئر افسران سٹاف کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم میں موجود رہیں …
آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی ، محمد نعیم جان

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے آئیسکو صارفین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں تمام تر آپریشنل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق مرکزی کنٹرول روم میں سینئر افسران سٹاف کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم میں موجود رہیں گے اور فیڈرز پر بجلی کی طلب و رسد کی نگرانی کریں گے۔ آپریشنل فارمیشنز انفرادی اور ٹرانسفارمرز سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنائیں گی۔ چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ بحیثیت فوکل پرسن ان تمام کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
آئیسکو چیف محمد نعیم جان نے صارفین سے درخواست کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بجلی تنصیبات کے قریب پھینکے سے گریز کریں کیونکہ ان پر پرندے اور جانور آتے ہیں جن کے باعث فیڈرز پر فالٹس اور ٹرپنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ صارفین شکایات کا اندراج بلوں پر درج کمپلینٹ آفس کے نمبرز، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118، ایس ایم ایس سروسز 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 پر بھی کروا سکتے ہیں۔








