سعودی عرب سمیت خلیجی اور یورپی ممالک میں جمعہ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذ بہ کے ساتھ منائی گئی

87
سعودی عرب سمیت خلیجی اور یورپی ممالک میں جمعہ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذ بہ کے ساتھ منائی گئی

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے خلیجی ممالک اور امریکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپی ممالک میں مقیم مسلم کمیونٹی نے جمعہ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذ بہ کا ساتھ منائی گئی ، مسجد الحرام ، مسجد نبویﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی گئی۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی جمعہ کو عید الاضحی منائی گئی جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمانون نے بھی سعودی عرب کے ساتھ عیدِ منائی ۔

مکہ مکرمہ کے قریب وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ 10 ذوالحجہ کو صبح سویرے رمی جمرات کا رکن ادا کرتے ہوئے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حجاج کرام نے منی اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کئے اور کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری جس کے بعد صبح رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی۔