وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

23
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

کراچی۔ 08 جون (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر لیبر اسکوائرکے قریب فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آگ پر فوری قابو پانے کی ہدایت کی تاکہ کم سے کم نقصان ہو۔اتوار کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ آگ کیوں اور کیسے لگی مجھے اس کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فیکٹریوں کی مکمل انسپکشن رپورٹ بھی چاہیے۔