وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ٹیلیفون ،عید کی مبارک باد دی

24

لاہور ۔9جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحٰی کی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تمام وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو بھی عید ا لاضحٰی کی مبارک باد دی ۔ وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔