وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب مشن کے تحت شہریوں کو بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے روک دیا گیا

20
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب مشن کے تحت شہریوں کو بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے روک دیا گیا

خانیوال۔ 10 جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب مشن کے تحت شہریوں کو بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت محفوظ پنجاب مشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،سیکرٹری آر ٹی اے زاہدحسن،ایس پی محمود قادر خان،ڈی ایس پی ٹریفک مظہر اقبال ودیگر شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے شہریوں کو روک دیا گیا ہے،بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،لاء انفورسمنٹ ادارے حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائینگے،

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے بسوں کی چھتوں پر پابندی بارے ٹرانسپورٹرز کو آگاہی فراہم کرنا شروع کر دی ہے،

ساتھ ہی مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،ضلع خانیوال میں3 تا 10جون کے دوران زائد کرائے وصول کرنیوالی138 گاڑیوں کےچالان کیے گئے،54 گاڑیاں بند اور قانون شکن مالکان کو3لاکھ66ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ مسافروں کو ایک لاکھ 84ہزار900روپے واپس بھی کیے گئے ہیں۔