پاکستانی بندرگاہیں علاقائی رابطوں کو فروغ دے کر پورے وسطی ایشیا کے لئے اقتصادی راستہ فراہم کریں گی ، جنیدانوار چوہدری

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے پاکستانی بندرگاہیں علاقائی رابطوں کو فروغ دے کر پورے وسطی ایشیا کے لئے اقتصادی راستہ فراہم کریں گی،گوادر بندر گاہ کی ترقی اور فعال استعمال ملکی معیشت کو فائدہ دے گا۔ وزارت بحری امور کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی فعالیت سے خطے میں بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا …

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے پاکستانی بندرگاہیں علاقائی رابطوں کو فروغ دے کر پورے وسطی ایشیا کے لئے اقتصادی راستہ فراہم کریں گی،گوادر بندر گاہ کی ترقی اور فعال استعمال ملکی معیشت کو فائدہ دے گا۔

وزارت بحری امور کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی فعالیت سے خطے میں بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مزید مستحکم ہو رہے ہیں،گوادر پورٹ تیزی سے خطے کے لئے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے، اس کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید مؤثر اور کم لاگت ہو گی۔ ا

نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی توقع ہے جو خطے میں تجارتی سہولت اور پائیدار ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہاں پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے اسے پاکستان کے میری ٹائم شعبے کی بہتری، جدید انفراسٹرکچر اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اقتصادی کردار کی کامیابی قرار دیا۔