چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ڈی جی پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان سے ملاقات

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیر کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے مستحقین کو وظائف کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابتدائی طور پر ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس …

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیر کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے مستحقین کو وظائف کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابتدائی طور پر ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کی تکنیکی ٹیموں کی جلد ملاقات پر اتفاق ہوا تاکہ ڈیجیٹل نظام کا جائزہ لیا جا سکے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان پوسٹ کے ساتھ مل کر ملک بھر میں1 کروڑ سے زائد مستحقین کو آسان، محفوظ اور موثر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ ان کی زندگی آسان بنائی جا سکے۔ڈی جی پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان مستقل مشاورت کی تجویز دی تاکہ منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔

اجلاس میں مستحقین کے اپ ڈیٹ شدہ پتے اور رابطہ نمبروں پر مشتمل ڈیٹا کی شیئرنگ اور دیہی علاقوں میں ڈاک خدمات کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ڈی جی کیش ٹرانسفر بی آئی ایس پی، ڈی جی این ایس ای آر، سی ٹی او اور پاکستان پوسٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔