اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ سہالہ، تھا نہ نون، تھا نہ شہزاد ٹا ئو ن اور تھا نہ گو لڑہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران608افراد،447گھر وں،ہوٹلز ،220 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑ یو ں کو چیک کیا گیا جبکہ109 مشتبہ افراداور45 موٹرسائیکل اور دو گا ڑ یو ں کوتھانہ منتقل کیا گیا جبکہ 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے تھانہ سہالہ، تھا نہ نون، تھا نہ شہزاد ٹا ئو ن اور تھا نہ گو لڑہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا انعقاد کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 608افراد،447گھر وں،ہوٹلز،220 موٹر سائیکلوں اور88 گاڑ یو ں کو چیک کیا گیا جبکہ109 مشتبہ افراد ،45 موٹرسائیکل اور دو گا ڑ یو ں کو تھانہ منتقل کیا گیا، 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-"15پر فوری اطلاع دیں۔