اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانی شہریوں/زائرین کے جاری انخلاءکا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم کو اب تک ہونے والی پیشرفت اور آنے والے دنوں …
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانی شہریوں/زائرین کے جاری انخلاءکا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانی شہریوں/زائرین کے جاری انخلاءکا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم کو اب تک ہونے والی پیشرفت اور آنے والے دنوں کے لئے انخلاءکے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔
نائب وزیراعظم نے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دفتر خارجہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کو تیز کرے اور ان لوگوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے جو اب بھی ایران اور عراق میں موجود ہیں۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزارت خارجہ کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرے تاکہ انخلاءکے منصوبوں پر ہموار اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے








