اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں چینی کی موجودہ دستیابی، قیمتوں کے رجحان اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صارفین کو چینی کی مناسب قیمت پر …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں چینی کی موجودہ دستیابی، قیمتوں کے رجحان اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں چینی کی موجودہ دستیابی، قیمتوں کے رجحان اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صارفین کو چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔
انہوں نے شوگر انڈسٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ پیداوار، سپلائی اور قیمتوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حکومت اور صنعت کے درمیان تعاون سے نہ صرف مارکیٹ میں استحکام آئے گا بلکہ کسانوں اور صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کویقین دہانی کرائی کہ وہ چینی کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ نرخوں کو برقرار رکھنے کے لئے حکومتی پالیسیوں سے مکمل تعاون کریں گے۔








