فلپائن میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 30 جون تک طلب

9
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فلپائن میں13اگست سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فل میڈیکل ایکسپو ‘‘میں شرکت کے لئے 30جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش فلپائن میں 13 اگست سے 15 اگست تک جاری رہے گی سرجیکل آلات ، دندان سازی ہاسپٹل ٹیکسٹائل ، فارماسیوٹیکل اور لیبارٹری کے سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔