اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص بمع مینجمنٹ کنٹرول کی نجکاری کے لئے اظہار دلچسپی مدعو کئے تھے ۔جمعرات کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کی دوسری کوشش کے سلسلے میں اہلیت کی دستاویزات (SOQs) جمع کرانے کا آخری دن تھا۔ نجکاری کمیشن کو مندرجہ ذیل آٹھ دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے اظہار دلچسپی ای او آ ئی موصول ہوا۔کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی سکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم ، اے کے ڈی گروپ، ایئر بلیو لمیٹڈ،کنسورشیم
جس میں آگمنٹ سیکیوریٹیز اینڈ انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سیرین ایر (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا سی اینڈ ایس ہولڈنگ، ایکویٹاس کیپٹل ایل ایل سی شامل ہیں ۔حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سردار محمد اشرف ڈی بلوچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ 8دلچسپی رکھنے والی پارٹیز میں سے مندرجہ ذیل پانچ دلچسپی رکھنے والی اداروں نے آج کی آخری تاریخ تک SOQ جمع کرائے ۔ کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی سکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، ایئر بلیو کنسورشیم جس میں آگمنٹ سیکیوریٹیز اینڈ انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ
اور سیرین ایر (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا سی اینڈ ایس ہولڈنگ، ایکویٹاس کیپیٹل ایل ایل سی شامل ہیں فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئیں اہلیت کی دستاویزات (SOQs) کا پرائیویٹائزیشن کمیشن پیشگی اہلیت کے معیار کے مطابق جائزہ لے گا اور پھر اہل قرار پانے والی پارٹیز اگلے مرحلے پر جائیں گی جہاں انہیں خریداری کے لئے اپنی جانچ پڑتال کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔