مظفرگڑھ ،سب ڈویژنل آفیسر انہار نے چھاپہ مار کر پانی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے،قانونی کاروائی شروع،ذرائع محکمہ انہار

8

مظفرگڑھ۔ 20 جون (اے پی پی):ایس ڈی او محکمہ انہارنے چھاپہ مار کر پانی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور قانونی کاروائی شروع کر دی ۔محکمہ انہار کے زرائع کے مطابق گنیش واہ نہر پر کٹ اور پانی چوری کا سلسلہ جاری تھا،سب ڈویژنل آفیسر محکمہ انہار جعفر گوپانگ نے عملہ سمیت سب ڈویژن ڈمروالا شمالی میں چھاپہ مار کر بااثر پانی چوروں کو پانی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،ایس ڈی اور انہار نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ جمال میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔