قاہرہ ۔20جون (اے پی پی):مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعہ الازہر کے امام اعظم ڈاکٹر احمد الطیب سے یہاں ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں جامعہ الازہر کے خصوصی مقام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دینی تعلیم میں پاکستانی طلباء کے لیے ادارے کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ دونوں شخصیات نے جامعہ الازہر میں سائنسی، …
مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت کی جامعہ الازہر کے امام اعظم ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات

مزید خبریں
قاہرہ ۔20جون (اے پی پی):مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعہ الازہر کے امام اعظم ڈاکٹر احمد الطیب سے یہاں ملاقات کی۔
پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں جامعہ الازہر کے خصوصی مقام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دینی تعلیم میں پاکستانی طلباء کے لیے ادارے کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ دونوں شخصیات نے جامعہ الازہر میں سائنسی، میڈیکل اور ٹیکنیکل تعلیم میں تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








