پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے جمعہ کے روز گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کررہے تھے، پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے اراکین صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی ، سردار شاہ جہان یوسف ، جلال خان ، مخدوم زادہ سید آفتاب حیدر شاہ ، عدنان خان ، ثوبیہ خان ، سیدہ شہلا شامل تھے، اپوزیشن اراکین نے وزیر اعلی کے رویہ پر اپنی تشویش سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اپوزیشن ممبران کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے.اجلاس میں مختلف آئینی تجاویز پر غور وغوض کیا گیا ، وفد کل دوبارہ بھی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرے گا. گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تشویش درست ہے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ صوبائی معاملات اڈیالہ جیل کی بیرک سے چلائے جارہے ہیں.