میاں کاشف اشفاق کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اور پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے پر مبارکباد

لاہور۔21جون (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات اور تمام اہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ …

لاہور۔21جون (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات اور تمام اہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ہفتہ کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سفارتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ملاقات میں ایک امن پسند ملک کے طور پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کیا جو امن و استحکام اور تعمیری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ملاقاتوں سے پاکستان کا عالمی سطح پر مقام بڑھے گا اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ میاں کاشف اشفاق نے علاقائی امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ٹھوس موقف کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستان کے بارے میں زیادہ متوازن اور باوقار عالمی تاثر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔