اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی زیادہ سے زیادہ حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، شاہراہوں پر حادثات میں کمی لانے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے آئی آر یو جیسے عالمی ادارے سے معاونت لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین (آئی آر یو) کے سیکرٹری جنرل امبریٹو ڈی پریٹو سے …
شاہراہوں پر محفوظ سفر کیلئے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین سے معاونت لیں گے، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی آئی آر یو کے سیکرٹری جنرل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی زیادہ سے زیادہ حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، شاہراہوں پر حادثات میں کمی لانے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے آئی آر یو جیسے عالمی ادارے سے معاونت لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین (آئی آر یو) کے سیکرٹری جنرل امبریٹو ڈی پریٹو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مناسب ٹیسٹ کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اصل مسئلہ ہے،قوانین و ضوابط پہلے سے موجود ہیں اور ان پر عملدرآمد کرانا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے سیکرٹری جنرل امبریٹو ڈی پریٹونے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سینئر افسران سے ملاقات کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق 85فیصد حادثات انسانی غلطی کے باعث ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے آئی آر یو نے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے لئے سرٹیفکیشن بنا رکھی ہے اور وہ جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیورز کی "آن لائن ٹریننگ”بھی کرا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے پہلے مرحلے میں کمرشل ڈرائیورز کی ٹریننگ کو مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک کے دیگر امور میں آئی آر یو جیسے ادارے کی معاونت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ان سے جو امور طے پائیں گے ان پر مکمل عملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہوگی۔انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے سیکرٹری جنرل امبریٹو ڈی پریٹونے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں کام کرنے اور دو طرفہ تعاون کے لئے تیار ہیں جس کیلئے انہوں نے مختلف ممکنہ پلان بھی پیش کیے۔
وفاقی سیکرٹری مواصلات، ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل اور انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اہم محکمانہ اور متعلقہ امور پر اجلاس کو بریفنگ دی اور طے پایا کہ آئی آر یو کے وفد سے محکمہ مواصلات کے سینئر افسران فوری طور پر اجلاس منعقد کر کے آئندہ کی تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے۔








