ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ،پاکستانی ٹیم نے کوریاکو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

5
Asian Youth Girls Netball Championship
Asian Youth Girls Netball Championship

سیئول۔29جون (اے پی پی):پاکستانی ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے تیسرے میچ میں کوریا کوہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے اپنے لیگ کےتیسرے میچ میں جنوبی کوریا کو بھی 6 کے مقابلے 91 گولز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی،

پاکستان ایونٹ میں اپنا چو تھا میچ (کل) پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ منگل کو لیگ کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم مالدیپ کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سہرفہرست ہے۔