راولپنڈی۔30جون (اے پی پی):راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی و منشیات کے مقدمات میں نامزد 6 مجرمان کو قید و جرمانہ کی مختلف سزائیں سنائی گئیں ۔پیر کو راولپنڈی کی عدالت میں تھانہ کینٹ کے علاقہ میں خاتون کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث4 ڈاکوؤں کو سزائیں سنا ئیں،مجرمان کومجموعی طور پر 24سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔مجرم محمد رحیم کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی،مجرم صداقت وزیر کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی۔
مجرم عبداللہ کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی،مجرم اعجاز کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی۔دریں اثناء عدالت نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔مجرمان کو مجموعی طور پر 18سال قید اور 1 لاکھ 60 ہزار جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔مجرم سلیم خان کو 9 سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے مئی2024 میں گرفتار کیا تھا۔ مجرم بلال کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم سے 1کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے جنوری 2024 میں گرفتار کیا تھا۔