وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سوات واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو ایسے واقعات کے تدارک کے لئے استعداد بڑھانے کی ہدایت

27
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔