مظفرگڑھ۔ 07 جولائی (اے پی پی):موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا موٹرسائیکل سمیت نہر میں گر کر ڈوب گئے،ماں کو بچا لیا گیا،بیٹے کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے کے مطابق لیہ کی تحصیل فتح پور چک نمبر 290 ٹی ڈی اے کے قریب پل منڈا نہر پر موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث نہر میں جا گرا
چک نمبر 290 ٹی ڈی اے کے رہائشی موٹر سائیکل سوار پیر شانی شاہ اور ان کی والدہ نہر میں ڈوب گئے،موقع پر موجود شہریوں نے والدہ کو بچا لیا،پیر شانی شاہ کی تلاش کےلئے مقامی لوگوں کا ریسکیو 1122 ٹیموں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن جاری ہے،2 گھنٹے کی تلاش کے باوجود تا حال کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔