کراچی ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ منفرد ڈیزائنوں اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری میں عالمی منڈی پر غلبے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے تاہم اس کیلئے پرکشش مراعاتی پیکج اور سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ ایکسپو سنٹر کراچی میں پاکستان …
ایف پی سی سی آئی ) کے صدر زبیر طفیل، سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک، پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی انٹیریئرز پاکستان نمائش کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ منفرد ڈیزائنوں اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری میں عالمی منڈی پر غلبے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے تاہم اس کیلئے پرکشش مراعاتی پیکج اور سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ ایکسپو سنٹر کراچی میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام جاری تین روزہ انٹیریئرز پاکستان نمائش کے دوسرے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر طفیل نے کہا کہ بدقسمتی سے فرنیچر سیکٹر قیام پاکستان کے بعد سے ہی بری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے اس لئے اب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے اس کی سرپرستی، خصوصی توجہ اور اس سے وابستہ افرادی قوت کیلئے جدید ٹریننگ اور مہارتوں کی سائنسی بنیادوں پر فراہمی ضروری ہے تاکہ جدید ڈیزائن تیار کئے جاسکیں جن کی مقامی اور عالمی منڈی میں بڑی مانگ ہے۔








