چینی تجارتی وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) چین کے شہر کرامے کے ایگزیکٹو وائس مئیر وانگ جون نے ایک تجارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں میں سرمایہ کاری و جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے امور پر مقامی تاجر برادی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں لاجسٹک، فوڈ پراسسنگ، ماحولیات کا تحفظ، سافٹ وئیر، کیٹرنگ، …

اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) چین کے شہر کرامے کے ایگزیکٹو وائس مئیر وانگ جون نے ایک تجارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں میں سرمایہ کاری و جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے امور پر مقامی تاجر برادی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں لاجسٹک، فوڈ پراسسنگ، ماحولیات کا تحفظ، سافٹ وئیر، کیٹرنگ، انجینئرنگ، تعمیرات اور تیل و گیس سمیت دیگر شعبوں کے نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرامے کے ایگزیکٹو وائس مئیر وانگ جون نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو مزید قریب لا نے کی ضرورت ہے تا کہ تاجربرادری مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کر سکے جس سے دونوںکی باہمی تجارت مزید بہتر ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply