ڈھاکہ ۔ 09جولائی (اے پی پی) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ خراب موسم کے باعث پیداواری ملکوں میں اس کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی بولی کے دوران چائے کے اوسط نرخ 214.77 ٹکے (2.6 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔گزشتہ بولی میں چائے کے اوسط نرخ 207.90 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔بولی کیلئے لائی گئی …
بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 3.3 فیصد اضافہ

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 09جولائی (اے پی پی) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ خراب موسم کے باعث پیداواری ملکوں میں اس کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی بولی کے دوران چائے کے اوسط نرخ 214.77 ٹکے (2.6 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔گزشتہ بولی میں چائے کے اوسط نرخ 207.90 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔بولی کیلئے لائی گئی 1.85 ملین کلوگرام چائے میں سے 15.5 فیصد چائے فروخت ہوئے بغیر واپس لے جائی گئی۔گزشتہ بولی میں لائی گئی 1.81 ملین کلوگرام چائے میں سے 33 فیصد چائے فروخت نہیں ہوسکی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے پیداواری بعض ملکوں میں خشک موسم کے باعث جبکہ سری لنکا میں سیلاب کی وجہ سے اس کی پیداواری متاثر ہونے کا امکان ہے۔








