برسلز ۔14جولائی (اے پی پی):یورپی یونین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت کے لئے سیاسی معاہدہ طے پاگیا۔ رائٹرز کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ پورپی یو نین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے ایک سیاسی معاہدہ طے پا یا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تجارتی معاہدہ، جسے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے …
یورپی یونین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی معاہدہ
برسلز ۔14جولائی (اے پی پی):یورپی یونین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت کے لئے سیاسی معاہدہ طے پاگیا۔ رائٹرز کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ پورپی یو نین اور انڈونیشیا میں آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے ایک سیاسی معاہدہ طے پا یا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ تجارتی معاہدہ، جسے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لئے سی ای پی اے کا نام دیا گیا ہے، اہم صنعتوں بشمول زراعت اور آٹو موٹیو میں مزید مواقع پیدا کرے گا۔انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے تجارتی تعلقات میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور اس لئے یہ معاہدہ صحیح وقت پر ہوا ہے کیونکہ نیا معاہدہ نئی راہیں کھولے گا۔









