کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1051.66 پوائنٹس کے اضافے سے 46273.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 79 ارب 25 کروڑ 54 لاکھ 49 ہزار 923 روپے کا اضافہ رونماءہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار 750 حصص کی تیزی رہی۔ اسی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 1051.66 پوائنٹس کے اضافے سے 46273.81 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1051.66 پوائنٹس کے اضافے سے 46273.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 79 ارب 25 کروڑ 54 لاکھ 49 ہزار 923 روپے کا اضافہ رونماءہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار 750 حصص کی تیزی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 5 ارب 83 کروڑ 53 لاکھ 36 ہزار 807 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 45300، 45400، 45500، 45600، 45700، 45800، 45900، 46000، 46100 اور 46200 پوائنٹس کی 10 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا 1051.66 پوائنٹس کے اضافے سے 46273.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 590.42 پوائنٹس کی تیزی سے 24099.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 613.27 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2202.07 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








