کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 100 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 537 روپے پر …
روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 100 روپے اور 6 ہزار 537 روپے پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 100 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 537 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 235 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 682 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2017-18ءکی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 250 روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرپورخاص اور ٹنڈوآدم کی روئی کی فی کس 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 250 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ سانگھڑ اور حیدرآباد کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 250 روپے فی من رہے۔








