ہتھیار رکھنا صرف ریاست کی ذمہ داری ،کسی کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، شام

دمشق ۔15جولائی (اے پی پی):شام نے کہا ہے کہ ملک میں ہتھیار رکھنا صرف ریاست کی ذمہ داری ہے،کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔العربیہ کے مطابق یہ بات شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جنوبی علاقے السویدا میں جاری جھڑپ کے تناظر میں ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام عرب اور بین الاقوامی دونوں حلقوں میں آہستہ آہستہ اپنی معمول کی جگہ …

دمشق ۔15جولائی (اے پی پی):شام نے کہا ہے کہ ملک میں ہتھیار رکھنا صرف ریاست کی ذمہ داری ہے،کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔العربیہ کے مطابق یہ بات شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جنوبی علاقے السویدا میں جاری جھڑپ کے تناظر میں ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ شام عرب اور بین الاقوامی دونوں حلقوں میں آہستہ آہستہ اپنی معمول کی جگہ دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ کچھ فریقوں کی جانب سے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوششوں کے جواب میں اسعد الشیبانی نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ۔