پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.010 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.010 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.839 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.010 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 21284 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.010 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.839 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.010 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 21284 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت3.561 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.029 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 954.537 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 213.174 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 121.337 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 110.710 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 14.833 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.456 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply