گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈاکٹر عباد اللہ کی ملاقات

پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران کی حلف برداری ، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی اور صوبہ کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے حوالہ سے …

پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران کی حلف برداری ، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی اور صوبہ کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے حوالہ سے آئینی تقاضوں کی روشنی میں متعدد پہلووں پر مشاورت بھی کی گئی۔