حکومت ملکی سطح پر محفوظ اور لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی حالات کی وجہ سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول مائیکروسافٹ نے ڈائون سائزنگ کی ہے تاہم حکومت پاکستان ملکی سطح پر محفوظ اور لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے لارج سکیل مینیوفیکچرنگ سیکٹر میں حالیہ رجحانات اور چیلنجز سے متعلق …

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی حالات کی وجہ سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول مائیکروسافٹ نے ڈائون سائزنگ کی ہے تاہم حکومت پاکستان ملکی سطح پر محفوظ اور لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے لارج سکیل مینیوفیکچرنگ سیکٹر میں حالیہ رجحانات اور چیلنجز سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جس کے جواب میں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت نے ان ممالک سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے جہاں پاکستانی مصنوعات کی برآمد ممکن ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) بھی دستخط کی گئی ہیں تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں ایسی پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں جن سے لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ترقی کو فروغ ملے گا۔