موصل پر قبضہ چھڑانے میں کامیابی داعش کے خلاف عالمی لڑائی میںکلیدی فتح ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ۔ 11جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے کہ موصل پر داعش کا قبضہ چھڑانے کی کامیابی داعش کے خلاف عالمی لڑائی کی ایک کلیدی فتح ہے، جس سے عراقی سکیورٹی افواج کی قیادت میں بین الاقوامی کاوش کی کامیابی جھلکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق موصل کی فتح پراپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کی …

واشنگٹن ۔ 11جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے کہ موصل پر داعش کا قبضہ چھڑانے کی کامیابی داعش کے خلاف عالمی لڑائی کی ایک کلیدی فتح ہے، جس سے عراقی سکیورٹی افواج کی قیادت میں بین الاقوامی کاوش کی کامیابی جھلکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق موصل کی فتح پراپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کی جانب سے میں وزیر اعظم عبادی اور عراقی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے کہ ہم عراقی سکیورٹی فورسز اور عراقی عوام کے ساتھ ساتھ ک±رد پیشمرگہ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کارروائی کے دوران متعدد ہلاکتوں پر اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

Leave a Reply