واشنگٹن ۔16جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس پر حملہ نہیں کر نا چاہیے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ یوکرینی صدر کو روسی دارالحکومت پر حملے کا حکم نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ یوکرین کا ماسکو کو نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ روس ۔یوکرین جنگ کو روکنے کی بہت …
یوکرین کو روس پر حملہ نہیں کر نا چاہیے ، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔16جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس پر حملہ نہیں کر نا چاہیے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ یوکرینی صدر کو روسی دارالحکومت پر حملے کا حکم نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ یوکرین کا ماسکو کو نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ روس ۔یوکرین جنگ کو روکنے کی بہت کو شش کر رہے ہیں اور دونوں ممالک میں امن کے خواہش مند ہیں ۔








