سعودی وزارت حج کے عمرہ زائرین کےلئے رہنما اصول جاری

ریاض۔16جولائی (اے پی پی):سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ حرمین کی آسانی کے لئے رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ وہ آرام سے عمرہ ادا کر سکیں۔ اردو نیوز کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو کہا گیا کہ مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے آپ کا پرسکون ہونا انتہائی اہم ہے۔ اپنے ہمراہ غیرضروری اشیا رکھنے سے آپ کی توجہ ان کی …

ریاض۔16جولائی (اے پی پی):سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ حرمین کی آسانی کے لئے رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ وہ آرام سے عمرہ ادا کر سکیں۔ اردو نیوز کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو کہا گیا کہ مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے آپ کا پرسکون ہونا انتہائی اہم ہے۔

اپنے ہمراہ غیرضروری اشیا رکھنے سے آپ کی توجہ ان کی جانب مائل ہو سکتی ہے، آپ کی توجہ بٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ آپ کی سیفٹی پہلے ہے، ایک چھوٹا سا پرس نما بیگ اپنے ساتھ رکھیں جس میں شناختی دستاویز، موبائل کے ساتھ ماسک، سیٹائزنگ ٹشو پیک موجود ہو، اس سے زیادہ اشیا نہ رکھیں۔ بیگ کا سائز بڑا ہونے کی صورت میں زائرین کو اسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں لاکرز موجود ہیں جہاں زائرین مسجد الحرام میں داخل ہونے سے قبل اپنا اضافی سامان بحفاظت وہاں رکھوا سکتے ہیں تاہم بہتر ہوگا کہ وہ اپنا سامان کمرے میں رکھیں تاکہ یکسو ہو کر عبادت کر سکیں۔