اقوام متحدہ۔16جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے جنوبی شام میں سویدا گورنری کے دروز اکثریتی علاقے میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز یومیہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ عام …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا جنوبی شام میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔16جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے جنوبی شام میں سویدا گورنری کے دروز اکثریتی علاقے میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز یومیہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ عام شہریوں کی اموات ، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی، اور نجی املاک کی لوٹ مار کی خبروں سے پریشان ہیں۔ وہ شہریوں کے خلاف تمام قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، خاص طور پر ایسی کارروائیوں جو فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کا خطرہ رکھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل شام کے عبوری حکام اور مقامی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کو کم کریں، شہریوں کی حفاظت کریں، امن و امان بحال کریں اور مزید اشتعال انگیزی کو روکیں۔ انہوں نے عبوری حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ شفاف اور کھلے عام تحقیقات کریں اور خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل شام کی سرزمین پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر بھی تشویش ناک ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شام کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قرارداد 2254 (2015) کےبنیادی اصولوں کے مطابق شام میں ایک قابل اعتماد، منظم اور جامع سیاسی منتقلی کی حمایت کرنا ضروری ہے۔








